کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے روسی تیل کی پاکستان میں درآمد سے متعلق ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے کہ اس کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں سو روپے کمی ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پٹرول کی قیمت میں سو روپے تک کمی،اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پٹرول کی قیمت ضرور کم ہوگی۔ انہوں نے کہا ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے۔