• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے انسدادِ دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیر اعظم عمرا خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے، جس مقدمے میں سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے اس مقدمے میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں۔
اہم خبریں سے مزید