کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی قید سے رہائی پانے والے 9 پاکستانی ماہی گیر لاہور سے کر اچی پہنچ گئے ،ایدھی فا ئونڈیشن ٹاور پر رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیروں کا استقبال کیا گیا، ماہی گیر اپنے اہل وعیال کو دیکھ کر فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے، ماہی گیر 2017 اور 2018 میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے،تمام ماہی گیر ٹھٹھہ اور کے ٹی بندر کے رہائشی ہیں، جن میں ابراہیم تھیم،قاسم،اچھارسمار ملاح،شیر علی،صالم، احمد،بخش،محمد اقبال اور عبدالمجید شامل ہیں۔