لاہور( ایجنسیاں)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں ختم کرنے کیلئے تین افرادکوہائرکیاگیاہے ‘بزدل نہیں ہوں دوستی اور دشمنی قبرتک نبھاؤں گا‘سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے‘ آج ن لیگ جو بورہی ہے کل اسے کاٹے گی‘ قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کاکچھ نہیں بگاڑ سکتا‘ یوم تکبیر کے ایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اور خودکوکریڈیٹ دیتاہوں ،باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔
اتوارکو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 13جماعتی ٹولہ عوام میں نفرت کا نشان بن چکاہے.
شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے‘سزا یافتہ مجرم مفرورنوازشریف الیکشن کیوں کرائے گا ،رات جو لندن کے کیفے میں اس کے ساتھ ہواوہی اس کی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔