• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوبتی کشتی سے سارے اتر گئے، کشتی تو عمران کو چلانا نہیں آتی، ناصر شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی سے سارے چھلانگ لگا کر اتر گئے اور کشتی تو عمران کو چلانا نہیں آتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو چاہیئے عمران خان سے ہی مذاکرات کرکے تعین کرے کہ وہ اب کہاں کھڑا ہے؟ کیا عمران اب اس پوزیشن میں ہے کہ ان کے ساتھ حکومت مذاکرات کرے؟ عمران خان نے تو خود کو سیاسی رہنماؤں کی لسٹ سے خارج کروا کے دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کروا یا ہے، پاکستان دہشت گردوں سے پچھلی تیں دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے اب ایک اور سہی۔
اہم خبریں سے مزید