• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کم عمر ڈاکوؤں کی دفتر کے باہربیٹھے ملازمین سے لوٹ مار، ویڈیو وائرل

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے لانڈھی زمان آباد میں موٹر سائیکل سوار 3کم عمر مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مقامی انٹر نیٹ کیبل کے دفتر کے باہر بیٹھے3ملازمین سے موبائل فون چھین لئے، فیڈرل بی ایریا میں دکانداروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، مزاحمت پر ڈاکوئو بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی زمان آباد میں موٹر سائیکل سوار3کم عمر مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر مقامی انٹر نیٹ کیبل کے دفتر کے باہر3ملازموں سے موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین کم عمر لڑکوں نے اچانک موٹر سائیکل روکی، ایک ملزم اسلحہ لہراتا ہوا موٹر سائیکل سے اترا اور مقامی انٹر نیٹ کیبل کے دفتر کے بیٹھے تین شہریوں سے موبائل فون چھین لیے۔گھبراہٹ میں موٹرسائیکل چلانے والے سے موٹرسائیکل بند ہوگئی اور کئی کک لگانے کے بعداسٹارٹ ہوئی، فوٹیج میں فرار ہوتے ہوئے ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ دریں اثنا فیڈرل بی ایریا میں دکان میں 2ڈاکوئوں نے واردات کی کوشش کی جس پر دکانداروں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوئوں کو بھاگنے پرمجبور کردیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔ فوٹیج میں 2 ڈاکوئوں کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم جیسے ہی دکان میں داخل ہوتے ہیں تو دکان میں موجود تین ملازمین ڈاکوئوں پرٹوٹ پڑتے ہیں اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر اس سے اسلحہ چھین لیتے ہیں مگر ڈاکو جدوجہد کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید