• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کی متروک گھنٹہ گھر بلڈنگ میں کرافٹ بازار منتقل کرنے کی اپیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹیڈیم کرافٹ بازار کی سرکاری دکانوں کو خالی کرنے کا سرکاری نوٹس ملنے کے بعد ملتان کےہنر مندوں نے متبادل جگہ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کر دیں اور اس سلسلے میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے عین گھنٹہ گھر چوک میں واقع بلدیہ کی متروک سرکاری گھنٹہ گھر بلڈنگ میں کرافٹ بازار منتقل کرنے کی اپیل کر دی، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ملتان کرافٹ بازار عبدالرحمان نقاش نے بتایا کہ کھیلوں کے بین الاقوامی میدان قاسم باغ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی زد میں ہمارا کرافٹ بازار بھی آگیا ہے، ہماری ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہمیں متبادل جگہ دے دی جائے، انہوں نے کہا کہ سرکاری حکم کی تعمیل کرنے کے پابند ہیں لیکن صدیوں پرانے فنون کی نسل در نسل آبیاری کرنیوالے ہنر مندوں سے سرکاری چھت سے محروم نہ کیا جائے۔
ملتان سے مزید