• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے گڈ ٹوسی یو کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دور حکومت میں تعیناتی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی کہہ کر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جن معاونین کی تعیناتی چیلنج کی ہے، وہ چلے گئے، اب اگر ہم اس درخواست پر کچھ کریں گے تو وہ محض اکیڈمک ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان دور میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے غیر مؤثر ہونے پر درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے معاونین کی تعیناتی سے متعلق رولز آف بزنس کو بھی چیلنج کیا تھا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید