• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، لاہور ہائیکورٹ سماعت نہیں کرسکتی، رجسٹرار آفس لاہور

لاہور ( نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا لاہور ہائیکورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، عمران خان اور شیخ رشید نے نواز شریف کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید