• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی

کوئٹہ( این این آئی) ایران کی جانب سے 132kv جیکی گورمند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کر دی گئی ۔ترجمان کیسکو کے مطابق ایران کی جانب سے 132kv جیکی گورمند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کر کے صرف 30میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے،132kV پولان۔جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے 10میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کے کوٹہ میں کمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہوگیا ہے ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید