• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل احمد خان اور اسلم خان بھی عمران کا ساتھ چھوڑ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے پی ٹی آئی کے مزید 2ارکان عمران کا ساتھ چھوڑ گئے،تحریک انصاف کےسابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے 9مئی کو پیش آنیوالے واقعات پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پیر کو کراچی پریس کلب میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلم خان نے کہا کہ 9 مئی کو جو حالات پیدا کئے گئے سب کی طرح میں بھی ان کی مذمت کرتا ہوں۔اس میں جو افراد ملوث تھے، ان گناہ گاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے چاہئے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 سال تک پاکستان آرمی میں بطور کپتان اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا، بڑے فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اب میرا بیٹا پاک فوج میں بطور لیفٹیننٹ ملکی دفاع میں مصروف ہے۔
اہم خبریں سے مزید