راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے، ملک سرحدوں سے نہیں اندر سے ٹوٹتے ہیں پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہئے جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں، اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ پہلے بھی نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں نواز شریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے پھردست شفقت ملنے پر گیٹ نمبر چار سے ایکسائز منسٹری ملی، شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔