اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا۔خصوصی عدالت میں اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،تھانہ ترنول میں مقدمہ ، عبوری ضمانت میں توسیع، گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ گلبرگ لاہور میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے اسد عمر کی 25 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے جمعرات تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کاحکم دےدیا۔