• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامیہ سنجیدہ ہے، ڈپٹی کمشنرپشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرپشاور شاہ فہد نے کہا ہے کہ ا قلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے اوران کے دفتر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ان ک خیا لات کا اظہار انھوں نےڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی زیر صدارت منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے ایک اجلاس میں کیا جس میں انتظامی افسران،محکمہ اوقاف سمیت دیگر محکموں کے افسران، ہندو برادری، مسیحی برادری، سکھ برادری اور دیگر مذاہب کے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے ڈپٹی کمشنرپشاور کو اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انھوں نے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں و افسران کو مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات جار ی کیں اوراقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہا ۔
پشاور سے مزید