• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر پارٹی کے مستقبل کے سوال پر مسکرا دئیے، جواب دینے سے گریز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پارٹی کے مستقبل کے سوال پر مسکرا دئیے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئیے بغیر ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں نے ان سے عمران خان سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال تو انسداد دہشتگردی عدالت جا رہا ہوں ، آپ نے چلنا ہے تو آجائیں ۔اسد عمرنے مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پر کہاکہ آپ ہی فیصلہ کرلیں ، میرا موقف ان کے پاس پہنچ چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید