لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کیلئے دائر درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نا قابل سماعت قرار دی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اپنے اعتراض میں مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے، یہاں سماعت نہیں ہو سکتی۔