لاہور (آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئے۔ انہوں نے3مقدمات عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب لاہورجناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی )نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے ۔