اسلام آباد (اے پی پی)وزارت قانون انصاف نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ منگل کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو3سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیاگیاہے۔جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں۔