اسلام آبا د(این این آئی)تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔عمران خان کے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ عبدالقادر پٹیل 10ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔