• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک دفتر کے سامنے سیکڑوں لوگوں کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک دفتر کے سامنے سیکڑوں لوگوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پردھرنا دیکر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ٹیپو سلطان روڈ پر واقع کے الیکٹرک دفتر کے سامنے علاقہ مکینوں نے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر دھرنا دیدیااورکے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی ، احتجاج کے باعث ٹیپوسلطان روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔
اہم خبریں سے مزید