کراچی( افضل ندیم ڈوگر) جاپان سے امپورٹڈ گاڑیوں کے پاکستانی خریداروں کو وہیکل کی رجسٹریشن کے وقت اچانک مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق جاپانی گاڑیوں کے امپورٹ پیپرز میں گاڑی کا رنگ اور انجن نمبر درج نہیں ہوتا، پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے گاڑی کی فائل میں یہ دونوں اندراج انتہائی اہم جزو ہیں۔ پیپرز میں رنگ اور ماڈل نمبر نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی فزیکل معائنے کیلئے ایکسائز آفس لانا پڑتی ہے۔ شہریوں نے جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ دونوں اہم لوازمات امپورٹ پیپر میں شامل کرے۔