• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (سید محمد عسکری) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایس ایچ ای سی) کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ نے صوبے میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے “سندھ بلاک چین اسکلز ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو” کا آغاز کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت سندھ بھر سے منتخب طلبہ کو بلاک چین، اسمارٹ کنٹریکٹس اور ڈی سینٹرلائزڈ ایپلی کیشنز (DApps) کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ایس ایچ ای سی کے مطابق پروگرام میں شامل طلبہ کو 85 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی جبکہ فی طالب علم 33 ہزار 300 روپے کی مجموعی فیس میں سے طلبہ کو صرف 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ باقی اخراجات سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن برداشت کرے گا۔پروگرام کے لیے سندھ کی چار معروف جامعات کو شراکت دار اداروں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جن میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید