• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے ہمیں ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہوگا۔ سندھ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاکستان میں ایک نئی مثال قائم کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید