• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی صدارت میں بنائی گئی PPF کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی صدارت میں بنائی جانے والی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نوٹیفیکیشن تاحکم ثانی معطل کردیا۔ جسٹس محمد سلیم جیسر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی صدارت میں بنائی جانے والی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے وکیل نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2 اپریل 2026 کو جہانگیر خان کو پاکستان پیڈل فیڈریشن کا صدر مقرر کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے منصور علی خان کو سیکریٹری بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ معاملہ دوبارہ پاکستاناسپورٹس بورڈ کو بھیجا جائے۔
اہم خبریں سے مزید