• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیمر کے بارے میں حکام نے عوامی انتباہی پیغام جاری کر دیا

کراچی( ثاقب صغیر)پاسپورٹ آفس اسلام آباد کا نام استعمال کر کے ذاتی فوائد اٹھانے والے اسکیمر کے بارے میں حکام نے عوامی کو انتباہی پیغام جاری کر دیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ ایک دھوکہ باز ریجنل پاسپورٹ آفس (G-10 ) اسلام آباد کے گوگل میپس کے مقام کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ مذکورہ اسکیمر نے ذاتی رابطے کی تفصیلات (فون نمبر/ای میل) درج کی ہیں اور بغیر اجازت کے جاز کیش یا بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادائیگیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید