کراچی( اسٹاف رپورٹر) سبی کے مشہور سماجی اور سیاسی شخصیت سلیم خان مرغزانی اور عبداقیوم ابڑو نے بہادر آباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اورڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم پاکستان میں انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں 11یونٹس اور 2 نومنتخب کونسلر سمیت شمولیت اختیار کی اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سئنیر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان فرسودہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے۔