• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف   رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت  چار افرادکواغواءکرلیاگیا۔ تھانہ نصیرآبادکوبہرام خان  نے بتایا کہ میرا30سالہ  بیٹا تلا خان    16 مئی  سے لاپتہ ہے۔ تھانہ ائرپورٹ کو  زبیدہ بی بی  نے بتایا اس کی  شادی شدہ بیٹی (ص) عمر 17سال    6ماہ سے لاپتہ ہے مجھے شک ہے کہ وسیم اور سہیل نے میری بیٹی کو غائب کر دیا۔ ایک عورت رخسانہ پر بھی مجھے شک ہے۔تھانہ گوجرخان  کو محمد اشرف  نے بتایاکہ میری بھتیجی   کو کوئی نامعلوم شخص   اغوء کر کے لے گیا ۔  گھر آنے والے مہمان نے لڑکی کو اغواء کرلیا۔تھانہ شمس کالونی میں سجاد نے مقدمہ درج کروایاکہ صدام انکے گھر آیااور جب والدہ دودھ لینے گئی تووہ اسکی ہمشیرہ کو اغواء کر لے گیا۔ ملزم کے والد سے بات کی گئی تو وہ دھمکیوں پر اتر آیا ۔
اسلام آباد سے مزید