• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینافلیکس پھاڑنے کے خلاف ٹی ایل پی کا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان نے بہاولپور بائی پاس ملتان اڈا فضل ماڈل پر نامعلوم افراد کی طرف سے اپنے پینا فلیکس پھاڑنے اور پولیس کی جانب سے کارکن کو تھپڑ مارنے کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے پینا فلیکس نامعلوم افراد نے پھاڑے جس پر امیر پی پی 217 رانا محمد فرقان نے قانونی کارروائی کیلئے 15 پر کال کی جس پر متعلقہ تھانہ ممتاز آباد کی موبائل موقع پر پہنچی اور ایک اہلکارنے آتے ہی کارکن کو تھپڑ مار دیا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے، ٹی ایل پی کی ضلعی قیادت کے پینا فلیکس پھاڑنے والے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے اور کارکن کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کو فوری معطل کرکے ایف آئی آر کاٹنے کے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
ملتان سے مزید