• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، گندم کی عدم ترسیل، محکمہ خوراک کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں گندم کی عدم ترسیل اور آٹے کی شدید قلت سے متعلق فلور ملزم ایسوسی ایش کی درخواست پر آئندہ سماعت پر محکمہ خوراک کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فلور ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر فریق عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتطامیہ فلور ملز ایسوسی ایشن سے وعدے کےباوجود گندم فراہم کرنے میں ناکام رہی، کراچی میں فلور ملز کوحکومت سندھ کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے، ضلعی اور صوبائی سطح پر طلب کے حساب سے گندم فراہم نہیں کی جارہی، کراچی میں 90 سے زائد فلور ملز ویران پڑی ہیں، گندم طلب کے حساب سے نا ملنے کی وجہ سے اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت کیا جارہا ہے، سندھ حکومت کو بلا تعطل گندم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ خوراک کی جمع کروائی گئی رپورٹ تسلی بخش نہیں۔