• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، پولیس وین اور ڈمپر میں تصادم، پولیس افسر جاں بحق، اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پولیس افسر سمیت 3افرادجاں بحق ، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر پولیس وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار سب انسپکٹر 50 سالہ محمد سفر ملاح جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، متوفی اور زخمی ریپڈ ریسپانس فورس کے نیول بلدیہ ٹاؤن ہیڈ کوارٹر میں تعینات،سرکاری ڈیوٹی پر کچے کے علاقے کشمور سے ڈیوٹی انجام دے کر واپس کراچی آرہے تھے، دریں اثنا گلشن اقبال موسمیات کےقریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیو سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور وہاں سوئے ہوئے 25 سالہ نوجوان کو کچل دیا، پولیس کے کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ، لاش سردخانے منتقل کر دی ،شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب تیزرفتارگاڑی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی عمر40سال ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید