• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،سگریٹ نہ ہونے پر گاہک نے دکان دار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)سریاب روڈ پر فائرنگ کے دو اقعات میں دونوجوان جاںبحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق گوہر آباد کا رہائشی نوجوان عبدالرحمٰن ولد عبداللہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنی دکان واقعہ سر یاب روڈ پر بیٹھا تھا کہ ایک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد اس کی دکان پر آئے اور سگریٹ مانگی دکاندار نے بتایا کہ سگریٹ نہیں ہے جس پر نامعلوم افراد عبدالرحمان کے سر میں تین گولیاں مار کر فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ گزشتہ روز عارف گلی میں سریاب کا رہائشی محبوب علی پیدل جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں پولیس نے بتایا کہ دکان پرفائرنگ کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیاگیا ہے جبکہ عارف گلی میں پیش آنے والا واقعہ رنجش کا نتیجہ ہے ۔
کوئٹہ سے مزید