• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو میٹرک حاضری شہباز شریف ہسپتال تک محدود نہیں ہونی چاہئے: پی ایم اے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نےایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہباز شریف ہسپتال سے ملاقات کی اور مطالبات جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا گیا ،صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں پی ایم اے ملتان کے وفد نے گزشتہ روز ایم ایس شہباز شریف ہاسپٹل ڈاکٹر شعیب اقبال سےملاقات کی،اس دوران وفد نے بتایا کہ بائیو میٹرک حاضری صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ضروری ہو تو پنجاب کے تمام محکموں پر بلا تفریق لاگو ہونا چاہئے۔فاطمہ جناح کیمپس میں مریضوں لواحقین کے لیے ایک مناسب انتظار گاہ ہونا ضروری ہے،شہباز شریف ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں دھوپ سے بچنے کیلئے ڈاکٹرز کی گاڑیوں کے لئے شیڈز لگائے جائیں ،آؤٹ ڈور میں فرنیچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ زیادہ پیشہ ورانہ ماحول میں فرائض سرانجام دے سکیں، شہباز شریف ہسپتال کے احاطے میں لائبریری قائم کی جانی چاہئے ، شہباز شریف شریف ہسپتال میں ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ کی طرح ہاوس جاب کا آغاز کیا جائے جبکہ ڈاکٹروں کو صحت سہولت پروگرام میں ان کا حصہ دیا جائے جو کئی مہینوں سے زیر التوا ہے،ادھر ایم ایس ایس ڈاکٹر شعیب اقبال نے ان تمام نکات کو ان کے حل کے لیے اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی،وفد میں ڈاکٹر مرتضی بلوچ ، ڈاکٹر اشفاق گجر، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر وقار نیازی ڈاکٹر عمیر ،ڈاکٹر حارث ،ڈاکٹر زوہیب سمیت دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید