• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ بلاول بھٹو شاہی شادی میں شرکت کیلئے اردن روانہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن اورعراق کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے،دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ شاہی شادی میں شرکت کیلئے اردن جائیں گے، وہاں سے فری ہو کر بلاول دو روزہ دورے پر 5سے 6جون تک عراق کا دورہ کریں گے،وزیرخارجہ دورے کے دوران عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، بلاول بھٹو ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گی،وزیرخارجہ کے دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے، بلاول بھٹویہ دورہ عراقی نائب وزیراعظم ڈاکٹرفواد حسین کی دعوت پر کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید