• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 بھارتی ماہی گیر کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 200بھارتی ماہی گیروں کوکینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو جمعہ کے روز لاہور واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔کینٹ اسٹیشن پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں میں تحفے تحائف تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق ملیر جیل سے رہائی پانیوالے 200بھارتی ماہی گیروں کوکینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔جوکہ کل لاہور واہگہ بارڈر پر ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔کینٹ اسٹیشن پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے تمام ماہی گیروں میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا اورتحفے تحائف تقسیم کیے۔جبکہ ماہی گیروں کو اجرک اور ایف سی ایس کی کیپ بھی پہنائی گئی۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ماہی گیر غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں۔
اہم خبریں سے مزید