• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری جو کررہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں‘ اسد عمر

لاہور(ایجنسیاں ) پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ فوادچوہدری جو کررہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمرعسکری ٹاورحملہ اور جلاؤگھیراؤسے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت13جون تک منظورکرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید