• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور بھارت نے ایک دوسرے کے تمام صحافیوں کوملک سے نکال دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیا کے دو اہم ہمسایہ ممالک بھارت اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد اب صحافت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ہاں اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے تقریباً تمام صحافیوں کو نکال دیا ہے۔چین نے اس صورت حال کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے چینی صحافیوں کے ویزے کی مدت جان بوجھ کر کم کر دی اور مئی 2020ء کے بعد سے کوئی نیا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید