• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ شفیق کالونی کے قریب ندی سے 3سالہ مناہل دختر ساجد کی لاش ملی،پولیس کے مطابق لاش 2روز پرانی ہے،گبول ٹاؤن کی رہائشی بجی30 مئی کو گھر کے باہر سے لاپتا ہوئی تھی،آخری بار بچی کو محلے کے 7 سالہ بچے کے ساتھ ندی کی جانب جاتے دیکھا گیا تھا، بچی کے چچا وحید نے پولیس کو بتایا کہ بچے کے مطابق اسے ایک لڑکے نے 50روپے دینے اور بچی کو لانے کا کہا تھا ، دریں اثنا شیر شاہ جہان آباد ندی سے کئی روزپا پرانی نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق فوری شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی عمر 50سال ہے، بلدیہ یوسف گوٹھ گلی نمبر 7 کے قریب گھرسے 20سالہ آ نی دختر عبداللطیف کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق، وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ۔کورنگی قیوم آباد ڈی ایریا بس اسٹاپ کے قریب 50سالہ شخص کی لاش ملی ،پرانا گولیمار وحید آباد عید گاہ گراؤنڈ کے قریب فٹ پاتھ سے 55سالہ شخص کی لاش کی لاش ملی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش کو سردخانے منتقل کردی، گلبہار انڈربائی پاس کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی 35سالہ شخص کی لاش کو پولیس نے سردخانے منتقل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید