• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این او سی کے بغیر انجینئرنگ کورسز میں داخلہ دینے پر ہرجانے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ نے این او سی کے بغیر انجینئرنگ کورسز میں داخلہ دینے پرنجی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف عائد ہرجانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبہ کو انجینئرنگ کورسز میں داخلہ دینے پر طالب علم کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا۔
اہم خبریں سے مزید