• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالسبحان کی قیادت میں مسلم لیگی رہنماؤں کا صوابی کا دورہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینیر نائب صدر وسابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان ،صوبائی نائب صدر نعیم بہادر خان اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنما ملک سید عمران خان نے مسلم لیگ نظریاتی گروپ کے رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ صوابی دورہ کر کےمعرکہ کارگل کے ہیرو کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے لواحقین سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو شہید کی قربانی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پختون صوابی کے بہادر و غیور عوام کرنل شیر خان شہید پر فخر کرتے ہیں۔ عمران نیازی کی ایما پر کرنل شیر خان شہید کے مزار پر جاکر حملے اور ان کے مجسمے کو نذرآتش کرنے سے ملک بھر کے عوام اور پختونوں میں عمران کے خلاف سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہید کرنل شیر خان کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید