• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق دوسرا زخمی‘ جھگڑوں میں 4افراد زخمی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثہ میں ایک شہری جاں بحق‘ ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ شالیمار پولیس کو اے ایس آئی راشد نے بتایا کہ سیکٹر ای الیون ٹو سروس روڈ پر ایک شخص کی نعش ملی جسے کسی نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر مار دی۔ تھانہ آئی نائن کی حدود میں منیب کے والد اختر کیانی ون ویلر موٹر سائیکل اے سی آر 736کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں عدنان اور غفران کو چن محمود، شہباز وغیرہ نے تشدد کر کے جبکہ حیات کو فہد نے زخمی کر دیا۔ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ارشد کو سیف اللہ‘ ثاقب‘ عاطف وغیرہ نے پسٹل کے بٹ‘ ہتھوڑی اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی کردیا۔
اسلام آباد سے مزید