لاہور(اپنے نامہ نگار سے)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒکی برسی کے موقع پر "امام خمینی ایک حقیقت جاوداں" کے عنوان سے سیمینار ہوا۔جس میں قونصل جنرل ایران لاہور مہران موحد فر،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،میاں جیل احمد شرقپوری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی نے خصوصی شرکت کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا اسلامی انقلاب کے دوران کےتاریخی واقعات اور امام خمینی کی زندگی بہت متاثر کن ہے۔ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی بنیاد تبدیلی اور ترقی پر ہے۔ امام خمینی ؒ کا دور ہو یا امام خامنہ ای کا ، تبدیلی اس نظام کا ایک الگ نہ ہونے والا رکن ہے۔انہوں نے مزید کہا امام خمینی (رح) تاریخ کی وہ زندہ حقیقت ہیں جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے قیام سے ایمان اور یقین کی بنیاد پر اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی ۔سمینار سے علامہ سید علی رضا نقوی، لعل مہدی خان، سردار مراد علی خان، مفتی محمد شبیر انجم مدنی، پیر اختر رسول قادری، علامہ سبطین سبزواری، سید محمود غزنوی، پیر سید علی رضا گیلانی ، اور علامہ محمد خان لغاری نے بھی خطاب کیا ۔