• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی ) جاپان میں ملازمت‘ تربیت اور کاروبار کے لیے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے جاپان کے امیگریشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دس ماہ میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی جاپان میں ملازمت ، تربیت اور کاروبار کے حوالے سے جاپان میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں‘ اس حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو میں بتایاکہ ہم کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان میں سیٹل کرانے کے لیے کام کررہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ چند ماہ میں ٹوکیو میں سفارتخانہ پاکستان اور اوساکا میں ہونےوالے سیمینار میں جاپان کے سرکاری اور نجی شعبے کے حکام نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کرکے یہ بات ثابت کی ہے کہ اگر ہم پاکستان سے میرت پر بہترین افرادی قوت جاپان کو فراہم کرتے رہیں جو کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانیوں کی جاپان میں تعداد لاکھوں تک پہنچائی جاسکتی ہے ، سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیراس منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورانہوںنے پاکستان میں اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ٹاسک فورس قائم کی ہوئی ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت ہمیں پاکستان میں جاپانی زبان سکھانے کے اسکولوں کی شدید قلت کا سامنا ہے کیونکہ پورے منصوبے میں جاپانی زبان سے واقفیت بنیادی ضرورت ہے لیکن اب سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں کافی تعداد میں جاپانی اسکول قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید