• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 سال بعد ایران کا سعودی عرب میں سفارتخانہ آج دوبارہ کھولنے کا اعلان

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کے تقریباً تین ماہ بعد تہران آج کو سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔

 ریاض میں ایک سفارتی ذریعہ نےبتایا ہے کہ "ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح کل مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

سفارتخانے کی سابق عمارت برسوں سے بند تھی۔ اس کو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ یہ قدم تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار علی رضا عنایتی کو مملکت میں نیا سفیر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور میں کویت میں سفیر رہنے کے بعد عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہیں۔

اہم خبریں سے مزید