کراچی ( نیوزڈیسک) پاکستان نے جن 200 بھارتی مچھیروں کو رہا کیا اور وہ پنجاب سے گجرات کے لئے ایک خاص ٹرین کے ذریعے دوپہر میں وڈوڈرہ تک پہنچ گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مذکورہ مچھیرے جب صبح سویرے وڈوڈرہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔انہیں پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی نے ایجنسی نے 2019 سے 2022 تک بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری سرحد عبور کرنے کے الزام میں پکڑا تھا۔