• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے نہ پیدا کرنا اور کتے پالنا طویل العمری کا راز ہے، 108 سالہ برطانوی خاتون

کراچی ( نیوز ڈیسک)برطانیہ کی ایک معمرخاتون ایڈا ڈینئیل نے اپنی 108ویں سالگرہ پر اپنی طویل العمری کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے نہیں اور انہوں نے کتے پال رکھے ہیں اور یہ نہیں کی طویل عمر ی کا راز ہے۔ وہ ڈربی شائر کی رہنے والی ہیں ۔فی الوقت وہ جس نرسنگ سنٹر میں ہیں اس کی کوآرڈینیٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ایڈا ڈینیئل کے پاس بہت سے گرے ہاؤنڈزہیں اور وہ اپریل کے شروع سے ہی اپنی سالگرہ منانے کےلیے کوشاں تھیں۔اس پر نرسنگ ہوم نے ملک بھر میں اپیل کی جس کے جواب میں انہیں بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا سمیت 300 سے زائد افراد نے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید