• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ضلع چمن کی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق 9 جون 2023 کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا ۔ 12 سے 15 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،16 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی ۔19 سے 21 جون تک ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔22 سے 24 جون تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ۔ 26 جون سے 4 جولائی تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل فیصلے کرے گا ۔5 جولائی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی جائے گی ۔6 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے7 جولائی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت اور امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ23 جولائی کو پولنگ ہوگی۔