• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اوور سیز چیپٹرز اور یونٹوں کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا ہے۔ تنظیم نو کے عمل کیلئے طویل مشاورت اور متفقہ طور پر فیصلے کے بعد چیپٹرز کے ذمہ داروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف چیپٹر کے انچارجز جس میں برطانیہ میں چوہدری الطاف شاہد،سعودی عرب میں حنیف بابر، متحدہ عرب امارات میں محمد عاطف،اومان میں عمران، بحرین میں عادل، پرتگال میں فیصل، آذربائیجان میں سید تصویر گیلانی، کویت میں محمد افضال، قطر میں عتیق اور جنید الرحمن جبکہ جاپان میں انجم علیم کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید