• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراؤں پر کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) کوڑا کرکٹ اور ملبہشاہراؤں پرپھیکنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ضلع میں پہلی مرتبہ بھاری جرمانوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا،گزشتہ روز کمپنی انفورسمنٹ سیل نے 5 پراپرٹی مالکان کو تعمیراتی میٹریل سڑک پر پھیکنے پر 50 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ حتمی نوٹس کے باوجود ملبہ صاف نہ کرنے پر پراپرٹی سربمہر بھی کی جائے گی جب کہ جرمانوں کیلئے میونسپل کارپوریشن سے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جو کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جرمانے عائد کریں گے، شاہد یعقوب نے مزید کہا کہ جرمانوں کا مقصد ملبہ و کوڑا باہر پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی ہے، تعمیراتی میٹریل پھیکنے کیلئے شہریوں کی سہولت کیلئے کنٹینرز اور ڈمپنگ پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں۔