• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر آفس سمیت تمام محکموں میں فائل ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے گڈ گورننس کے احکامات پرکمشنر آفس سمیت تمام محکموں میں فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس پورٹل میں شہریوں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے مسائل کا حل میسر ہوگا۔انجئینر عامر خٹک نے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کمپلینٹ پورٹل بارے تمام ضلعی افسران، محکموں کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔روایتی کلچر کو ختم کرکے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی گئی۔کسی شہری سے برے سلوک کی شکایت ہرگز برداشت نہیں۔
ملتان سے مزید