• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن اور جھوٹ کے بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دینگے، چیئرمین پی ٹی آئی حقیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (حقیقی) کے چیئرمین راؤ یاسر علی نے کہا ہے کہ وہ یو ٹرن، جھوٹ اور پرتشدد سیاست کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیں گے تاکہ آ نے والی نسلوں کا مستقبل بہتر ہو، پارٹی کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، بہت جلد ابتدائی مرحلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ممبر سازی مہم کے بعد ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر سیکڑوں افراد نے پی ٹی آئی (حقیقی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملتان سے مزید